اشتہار

یہ کیسی تبدیلی ہے یہ کیسا انقلاب ہے جس کے دو قائد ہیں، جاوید ہاشمی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ اگر عوام عمران خان کو وزیراعظم نہیں بنانا چاہتے تو وہ کیسے بن سکتے ہیں۔

ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف صدر جاوید ہاشمیکا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بنیں نہ بنیں لیکن سیاسی عمل سے تو گزریں، انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے خان صاحب کی سیاست ختم ہوجائے گی، ان کا کہنا تھا کہ یہ کونسا انقلاب ہے جس کے دو لیڈر ہیں کیا یہ دونوں پاکستان کو آدھا آدھا تقسیم کریں گے، طاہرالقادری اور عمران خان ہرکام اکٹھے کرتے ہیں حتی کہ حملے بھی اکٹھے کرتے ہیں لاہور سے اسلام آباد بھی قدم سے قدم ملا کر گئے تھے وہ عوام کو اپنا ایجنڈا تو بتادیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک کے کنٹینرکے باہر موسیقیاں اور ترانے جبکہ دوسرے کے کنٹینر کے باہر قوالیاں ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے اگر ملتان کےجلسے میں بلایاگیا تو ضرور جائوں گا ویسے بھی میں پارٹی کا صدر ہوں میرے بغیر جلسہ کیسے ہوسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ملتان میں ہی کہ دیں کہ اسپیکر ان کا استعفی قبول کرلیں۔ شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہیں بٹ اور کہلواتے شیخ ہیں جبکہ اس کے سارے بھائی بٹ کھلواتے ہیں میں حیران ہوں آخر یہ ماجرا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں