منگل, ستمبر 10, 2024
اشتہار

ابوظہبی جانے والے شخص کے سامان سے یونان کا جعلی ویزا برآمد!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ابوظہبی جانے والے شخص کے سامان سے یونان کا جعلی ویزا برآمد ہونے پر اسے آف لوڈ کردیا گیا، ملزم کو تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل منتقل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ابوظہبی جانے والے شخص کے سامان سے یونان کا جعلی ویزا برآمد ہونے پر اسے آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ مسافرکے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی انٹری اور ایگزٹ اسٹیمپ لگی ہوئی تھیں، ملزم غیرملکی پرواز سے ابوظہبی جا رہا تھا۔

- Advertisement -

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے ایجنٹ کے ذریعے اپنے پاسپورٹ پر جعلی اسٹیمپ لگوائیں۔

حکام نے ملزم سے ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اسے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات منتقل کردیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں