منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

سری لنکا کی حالت زار پر سنتھ جے سوریا کیا کہتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا نے کہا ہے کہ ملک بھوک وافلاس کی دلدل میں پھنس چکا ہے عوام حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا بھی اپنے ملک کی بدترین معاشی صورتحال پر بول اٹھے ہیں اور حکومت کو موجودہ صورتحال ذمے دار قرار دیا ہے۔

ایک غیر ملکی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سنتھ جے سوریا نے کہا کہ سری لنککا میں لوگوں کو کھانے پینے کی چیزیں نہیں مل پارہی ہیں ملک بھوک وافلاس کی دلدل میں بری طرح پھنس چکا ہے، گیس کی قلت ہے، بجلی گھنٹوں گھنٹوں فراہم نہیں ہوتی، بدقسمتی سے ملک بھر میں لوگ اس بدترین صورتحال سے گزر رہے ہیں اور وہ اس طرح زندہ نہیں رہ سکتے۔

- Advertisement -

جے سوریا نے مزید کہا کہ عوام صورتحال سے تنگ آکر اب سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انہوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنا شروع کردیا ہے وہ حکومت کو اپنی مشکلات سے آگاہ کررہے ہیں، اگر متعلقہ حکام نے معاملے پر صحیح طریقے سے قابو نہیں پایا تو یہ حالات ایک آفت میں تبدیل ہوجائیں گے اور اس کی ذمے داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے لیے موجودہ مشکل حالات کے سبب زندہ رہنا آسان نہیں ہے، سری لنکا ی موجودہ حالت سے پوری دنیا فکرمند ہے کچھ ممالک سے مدد مل تو رہی ہے لیکن وہ ناکافی ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے دنیا سے اپیل کی کہ ان کے ملک کو اس صورتحال سے نکلنے میں مدد فراہم کرے۔

واضح رہے کہ سری لنکا اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ملک میں اشیائے خور ونوش کے بعد ادویہ کی قلت کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے۔

دوسری طرف بحران پر قابو پانے میں درجنوں وزرا اجتماعی طور پر مستعفی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سری لنکا میں 26 وزراء اجتماعی طور پر مستعفی

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں اور ٹیکس سے متعلق حکومتی اقدامات بدترین معاشی بحران کی وجوہات میں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں