اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2024 کے پلے آف مرحلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی، اس دوران شاہ رخ خان اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

تاہم آج شاہ رخ خان کو طبیعت ناساز ہونے پر احمد آباد کے ’کے ڈی‘ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کنگ خان کی طبیعت خرابی کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہے تاہم کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کی طبیعت ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے خراب ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی طبیعت اب بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 20 مئی کو شاہ رخ خان، اہلیہ گوری خان، بچوں سہانا اور آریان کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنے ممبئی کے پولنگ بوتھ پہنچے تھے اور تصاویر بھی بنوائی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں