پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ایک اور طیارے کو شدید جھٹکے، کئی مسافر زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

قطر ایئرویز کی ڈبلن جانے والی پرواز کو فضا میں شدید جھٹکے لگے ہیں۔

دوحہ سے آئرلینڈ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز میں سوار 12 افراد جھٹکوں کی وجہ سے زخمی ہوئے تاہم طیارہ شیڈول کے مطابق منزل پر لینڈ کر گیا۔

فلائٹ QR017 بوئنگ 787 ڈریم لائنر، دوپہر 1 بجے لینڈ کر گئی۔

- Advertisement -

ڈبلن ایئرپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لینڈنگ پر، ہوائی جہاز کو ہنگامی سروسز ایئرپورٹ پولیس، فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے فراہم کیں۔

زخمیوں میں 6 مسافر اور 6 عملے کے ارکان شامل ہیں۔

فضا میں‌ طیارہ لرزنے پر مسافروں کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

آئرش براڈکاسٹر آر ٹی ای نے ڈبلن ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مسافروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ 20 سیکنڈ سے بھی کم وقت تک جاری رہا اور کھانے پینے کی اشیاء کی سروس کے دوران پیش آیا۔

قطر ایئرویز نے فوری طور پر تبصرہ کے لیے ای میل کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں