سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ شب اپنی بیٹی انشا اور شاہین کے دعوت ولیمہ میں خاتون پرستار کے سوال کا جواب دیا تو محفل میں سب مسکرا اٹھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی تقریب ولیمہ گزشتہ شب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں کپتان بابر اعظم، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت معززین نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا کی توجہ وہاں موجود کھلاڑی بنے رہے۔
تقریب ولیمہ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں سے ایک ویڈیو شاہد آفریدی کی اپنے داماد سے متعلق دلچسپ مذاق سے متعلق بھی ہے۔
ویڈیو میں شاہین شاہ کے سسر سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے داماد کے ہمراہ کھڑے تھے کہ ایک خاتون پرستار وہاں آگئیں اور ان کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی اور ان کے داماد شاہین شاہ ایک ساتھ کھڑے ہیں اور تصاویر بن رہی ہیں جب کہ کچھ دیگر لوگ بھی وہاں موجود ہوتے ہیں۔ ایسے میں ایک خاتون اپنے موبائل پر ان کی تصویر بنانے آتی ہیں اور ساتھ ہی کہتی ہیں کہ آپ اپنے داماد کو تھوڑا پیار تو کریں۔
شاہد آفریدی خاتون کی یہ فرمائش سنتے برجستہ کہتے ہیں کہ اور کتنا پیار کروں، یہ بڑا ہوگیا ہے اور پیار کرنے کی عمر سے نکل گیا ہے، اب یہ پیار والا نہیں رہا۔
Shaheen Shah Afridi with Shahid Afridi♥️🔥.#ShahidAfridi #ShaheenShahAfridi #ShaheenAfridi pic.twitter.com/XCMx3vKDQ8
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) September 21, 2023
لالہ کی زبان سے یہ جملے ادا ہوتے ہی محفل زعفران زار ہوگئی۔
واضح رہے کہ شاہد اور شاہین رشتے میں سسر اور داماد ہیں لیکن ان کا رشتہ روایتی نہیں بلکہ دوستانہ اور ہنسی مذاق والا ہے جس کا پہلے بھی کئی بار شاہد آفریدی اظہار کرچکے ہیں۔
ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے انضمام کی شاہین شاہ کو شادی کی مبارکباد
شاہین آفریدی اپنے سسر کو شروع سے لالہ کہتے آئے ہیں اور انشا کے نکاح کے بعد ایک انٹرویو میں شاہد نے ساتھ بیٹھے شاہین کو خبردار کرتے ہوئے کہہ دیا تھا کہ تم مجھے سر نہیں کہو گے۔