سڈنی : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ چار میچز کی سیریز دو صفر سے کینگروز کے نام رہی۔
سڈنی ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا۔ میزبان ٹیم نے دو سو اکیاون رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈکلئیر کی اور بھارت کو جیت کے لئے تین سو انچاس رنز کا ہدف دیا۔
بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو اڑتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد بھارت کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ دو سو سترہ رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد بھارت دباؤ میں آگیا۔
- Advertisement -
آسٹریلیا نے بھی آخری تین وکٹیں لینے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے اور ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ چار میچز کی سیریز دو صفر سے آسٹریلیا نے نام رہی۔