نیو یارک : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ اسلامک بینکنگ میں رسک برداشت کر نے کی صلاحیت زیادہ ہے۔ اسلامک بینکنگ کی کچھ خصوصیات کو عام بینکنگ میں شامل کیا جانا چاہیئے۔
آئی ایم ایف ترجمان کے مطابق معاشی بحران کے دوران اسلامک بینکنگ عام بینکنگ سے زیادہ لچکدار ثابت ہوتی ہے۔
آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلامک اور کنوینشنل بینکنگ دونوں موجود ہیں اور پاکستان کے اعداد وشمار سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ افراتفری کے دوران اسلامک بینکوں سے رقم نکلوانے کے بجائے جمع کرانے کا رجحان زیادہ ہے۔
- Advertisement -
آئی ایم ایف نے بینکنگ سیکٹرز کواسلامک بینکنگ سے متاثر ہو کراسلامک بینکنگ کی کچھ خصوصیات عام بینکنگ میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔