اسلام آباد: ملک بھر سےلاکھوں ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے میں سخت پریشانی کا سامنا ہے، ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے آن لائن جمع کرانے کا نظام بیٹھ گیا۔
ملک بھر سے لاکھوں ٹیکس دہندگان کا گوشوارے جمع کرانے سے محروم رہ جانے کا خطرہ ہے اور اس صورت میں اُنہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ایف بی آر کا آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا نظام اٹھائیس اکتوبر سےانتہائی سست روی کا شکار ہے اورانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ اکتیس اکتوبر آنے میں صرف ایک روز باقی ہے۔
سینئیر ممبر ایف بی آرشاہد حسین اسد کا کہنا ہےکہ آخری تاریخوں میں ایک ساتھ لاکھوں گوشوارے جمع کرانے سےاس صورتحال کا سامنا ہے جبکہ کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کےسابق صدر علی رحیم کہتےہیں کہ آن لائن سسٹم کا انتہائی سست ہوجانا ایف بی آر کی نا اہلی ہے۔