اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

ایل این جی کی قیمت اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تمام تر استفسار کے باوجود درآمدی ایل این جی کی قیمت پر حکومت نے پر اسرار خاموش اختیار کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی کی قیمت اندازوں سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ درآمدی ایل این جی کی پنجاب کوترسیل شروع کردی گئی ہے۔ مگر معاہدے کی تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئیں ۔

ایل این جی کی درآمداور قیمت کے حوالے سے حکومت کی پراسرار خاموشی تنازعے کی شکل اختیار کرگئی ہے۔ درآمدی ایل این جی سوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک سے گزرتی ہوئی کیپکوکو فراہم کی جارہی ہے۔

وفاقی حکومت تاحال ایل این جی کی ملکیت، درآمدی قیمت اورحکومتی اداروں پی ایس او، سوئی سدرن گیس کمپنی اورسوئی ناردرن گیس کمپنی کے کردارکی بھی وضاحت نہیں کرسکی۔

توقع ہے کہ وزیر پیٹرولیم آج پورٹ قاسم پر ٹرمینل کے درورے کے بعد پریس کانفرنس میں معاہدے کے بارے میں آگاہ کریں گی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے ایل این جی کی درآمدپر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے درآمد کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیاہے۔ سندھ حکومت کے مطابق ایل این جی کی درآمداور ڈسٹری بیوشن میں بھی ابہام موجود ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں