اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

تمام اسلامی ممالک مل کر ترقی کے ایجنڈا پر کام کریں، ایف پی سی سی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ معدنی اور انسانی وسائل سے مالا مال اسلامی ممالک ترقی کے دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں ، جسکی وجہ سے اکثر ممالک میں غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

ترکی کے شہر قونیہ میں اسلامک چیمبر آف کامرس و زراعت کے صدر صالح عبداللہ کامل سے ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ تمام ممالک معاشی ترقی کے ایجنڈے پر متفق ہو کر کوشش کریں تو صورتحال بدل سکتی ہے، معیشت ، تعلیم، سماجی ترقی اورسائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کئے بغیر عوام کی قسمت بدلنا ناممکن ہے۔

صدر عبدالرؤف عالم نے کہا کہ اسلامی ممالک کا پوٹینشل بہت زیادہ مگر پیداوار کم ہے، جسے بڑھانے کیلئے رکاوٹوں کا ادراک کر کے انھیں دور کرنے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر اٹھاون ممالک کی نمائندگی کرنے والے اسلامک چیمبر کے صدر صالح عبداللہ کامل نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی پالیسیاں بہتر ہیں اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے معیشت ترقی کرے گی۔

انھوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر کی جانب سے بیس دسمبر کو پاکستان مین ہونے والی ای سی او چیمبر کی میٹنگ کی شرکت کی دعوت قبول کی اور عبدالرؤف عالم کے زریعے وزیر اعظم نواز شریف کو نیک خواہشات کا پیغام بھی بھیجا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں