جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حبیب بینک کی نجکاری مثبت اقدام ہے، موڈیز

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : موڈیز نے حبیب بینک کی نجکاری کو مثبت قرار دیدیا ہے،  نجکاری سے پاکستان کی مالیاتی صورتحال مستحکم ہوگی ۔

عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے حبیب بینک کی نجکاری کو مثبت قرار دیدیا ہے،  موڈیز کی رپورٹ کے مطابق حبیب بینک کے حکومتی حصص کی نجکاری سے حکومت کو ایک ارب ڈالر سے زائد رقم حاصل ہوئی جوکہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گی ۔

موڈیز کے مطابق نجکاری کی رقم سے حکومت کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کر نے میں مدد ملے گی، نجکاری اور دیگر اصلاحات سے بجٹ خسارہ کم ہوگا۔

- Advertisement -

حکومت نے نجکاری کیلئے چوبیس اداروں کی نشاندہی کی ہے، موڈیز کے مطابق حکومت ہر سہماہی میں ایک نجکاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں