دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے۔ میچ کے چوتھے روز گرین شرٹس کی دوسری اننگز کا کھیل جاری ہے۔
پاکستان نے تین سو بہتر سے زائد رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کے ایک وکٹ کے نقصان پر دو سو انیس رنز بن چکے ہیں۔.
اظہرعلی اکہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،جبکہ احمد شہزاد 123 رنز اور یونس خان 61 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔