بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

راجن پورمیں بم دھما کہ کا نوٹس لیا جائے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے راجن پور میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس ااظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کہ دہشت گردی اور بم دھماکوں کے ذریعے معصوم عوام کو خاک و خون میں نہلایاجارہا ہے اور جو سفاک دہشت گرد معصوم و بے گناہ لوگوں کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں وہ ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں ۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہیدہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے، رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنو ن حسین، وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاق وزیر داخلہ چورہدی نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راجن پور میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے قریب بم دھما کہ کا نوٹس لیا جائے، اس میں ملوث دہشت گردوںکے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

- Advertisement -

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں