جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سے جاپانی کمپنی کے وفد کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے جاپانی کمپنی اوسامو ہیسا کی جیٹرو کے کنٹری ڈائریکٹر کیریو شیراشی نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور تجارت اورسرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈکو اپنے ادارے کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کے بیرونی تجارت کے ادارے کے حالیہ سروے نتائج کے مطابق ان کی کمپنی پاکستان میں کام کرنے والی دوسری بڑی کمپنی بن چکی ہے.

ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے آئندہ پانچ سال کیلئے پچاس فیصد سے زائد کی غیرملکی سرمایہ کاری والی کمپنیوں کیلئے پرکشش مراعات کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کیلئے ٹیکس مراعات جبکہ فاٹا میں سرمایہ کاری پر ٹیکس کی مکمل چھوٹ دی جائے گی، انہوں نے جاپانی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے پرکشش مراعات سے استفادہ کریں۔

اہم ترین

مزید خبریں