اسلام آباد: حکومت نے آئندہ سال موسم گرما میں بجلی کے بحران سے بچنے کیلئے چھبیس سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی پاکستان کے اہم مسائل میں سے ایک ہے، وزارتِ پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق آئندہ موسم گرما میں بجلی بحران کے سے بچنے کیلئے حکومت سسٹم میں اضافی بجلی شامل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ چھبیس سو میگاواٹ کے یہ پاور پلانٹس گیس سے بجلی بنائیں گے ۔
یہ پاور پلانٹس اپریل دو ہزار پندرہ تک کام شروع کر دیں گے، ان پاور پلانٹس میں درآمدی ایل این جی استعمال کی جائے گی اور بقیہ گیس سی این جی سیکٹر کو دی جائے گی، ان پاور پلانٹس کی منظوری گزشتہ ماہ وزیرِاعظم نواز شریف نے دی تھی۔