کراچی : بین الاقوامی منڈیوں میں سونے قیمت میں معمولی بہتری کے بعد ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سو روپے کمی کے ساتھ سینتالیس ہزار پانچ سو پچاس روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت پچاسی روپے کمی کے بعد چالیس ہزار سات سو ستاون روپے ہوگئی ہے۔
سنگاپور کے منڈیوں میں آج سونے کی فی اونس قیمت میں گیارہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو اکیس ڈالر ہوگئی ہے۔