سکھر: جوں جوں عیدِ قرباں قریب آرہی ہے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی تعداد اورقیمتیں بڑھتی جارہی ہیں ، قربانی ایک فریضہ ہے جس کی ادائیگی کے لئے جانوروں کی خریداری میں دن بدن تیزی آرہی ہے مگر خریداروں اوربیوپاریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔
سکھر کی سڑکوں پر دوردور تک بکروں کے سر اور کھر دکھائی دیتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔بکروں کی اس قدر تعداد دیکھ کر بھی ابھی تک انتظامیہ نے مویشی منڈی قائم نہیں کی۔جس کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں اور لوگوں کےساتھ بکرے بھی چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں۔
دوسری جانب فیصل آبادکی منڈی میں جانور اور بیوپاری تو موجود ہیں مگر خریدار کا دوردورتک پتا نہیں۔خریداروں کو قیمتوں کے زیادہ ہونے کا شکوہ ہے تو بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اگر منافع نہ ہو تو حاصل وصول کچھ نہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی کارونا روتے بیوپاری اور خریدار دونوں ہی پریشان ہیں۔