منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سینیٹ الیکشن: پیپلزپارٹی نے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:حکومت کو پیپلزپارٹی کا جواب مل گیا، پیپلز پارٹی نے سینٹ الیکشن کے لئے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجا پرویزاشرف نےکہاہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی آئینی ترمیم کی کسی صورت حمایت نہیں کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں دو قوانین نہیں ہو سکتے،عوام خفیہ اور ایم پی اے اوپن ووٹ کیوں دیں؟

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ذاتی مفاد کے لئے کوئی ترمیم عوام قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کے اصول کہاں گئے؟ پی ٹی آئی بھی حکومت کی ہمنوا بن گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں راجا پرویزاشرف نے کہا کہ ائین کوئی موم کی ناک نہیں کہ  جسے جب چاہے مروڑدیا جائے۔ پیپلز پارٹی ہر صورت آئین کا دفاع کریگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں