The news is by your side.

Advertisement

شکست سامنے دیکھ کر پرچی والے چیئرمین نے رونا دھونا شروع کر دیا: مراد سعید

پشاور: پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ شکست سامنے دیکھ کر پرچی والے چیئرمین نے رونا دھونا شروع کر دیا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی لوئر دیر میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھا کہ انتخاب لڑنا ان کے بس میں نہیں، نہ ہی عوام انھیں جگہ دینے کے لئے تیار ہیں، ملک بھر کی طرح قبائلی اضلاع کےعوام بھی ان کا حقیقی چہرہ پہچان چکے ہیں.

مراد سعید کا کہنا تھا کہ بلاول نے الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا رونا شروع کر دیا، بلاول بدترین دھاندلی کرنے والے نوازشریف کے پیچھے کھڑے ہوگئے.

مزید پڑھیں: ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا، بلاول بھٹو زرداری

مراد سعید نے کہا کہ پرچی والے چیئرمین کوغلط فہمی ہے کہ قبائلی عوام کی یاداشت کمزور ہے، بلاول بھٹو کے والد نے قبائلی عوام کے خون کا امریکیوں سے سودا کیا، امریکیوں نے ہی اس کا رازفاش کیا.

وفاقی وزیرمراد سعید نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی نعرہ یا الزام کرپشن اور لوٹ مارپرپڑی افتاد ٹال نہیں سکتا.

انھوں نے کہا کہ ملک بھرکی طرح قبائلی اضلاع کےعوام بھی کرپشن سے نفرت کرتے ہیں، قبائلی عوام انشااللہ زرباباکی سیاست کےتابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے.

Comments

یہ بھی پڑھیں