اسلام آباد :چار سیٹوں کی بات پرانی ہوئی اب بات پورے الیکشن کی ہوگی ،عمران خان نےدو ہزار تیرہ کے پورے انتخابی عمل کی ایف آئی آر کاٹ دی۔ عمران خان نے پورے انتخابی عمل کے آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے وہ چار حلقوں کی بات کر رہے تھے لیکن پورے الیکشن کے آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں،.
عمران خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ نادراکے ان تین ا فسران کے نام بھی میڈیا کو دے سکتے ہیں جو سی سی ٹی وی کیمرے بند کر کے نتائج تبدیل کرتے رہے ،عمران خان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے اپنی کرسی بچانے کیلئے فوج کی سیکورٹی کو دائو پر لگا دیا ہے، عمران خان نے کہا تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور جب افغانستان میں اسی لاکھ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟