کراچی: عید تعطیلات کےبعد پہلاروز، کراچی اسٹاک مارکیٹ نےبنایا نیا ریکارڈ۔۔۔مارکیٹ پہلی بارچھتیس ہزارپوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبورکرکےبند ہوئی۔
عید کی پانچ روزہ چھٹیاں ختم ہونےکےبعد بدھ کوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔۔مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار کاروبارکےاختتام پر36 ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبورکرنےمیں کامیاب رہی۔
کاروباری حجم میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، آٹھ ماہ بعد مارکیٹ میں ایک دن میں باسٹھ کروڑشئیرزکا لین دین ہوا،جس کی مالیت ساڑھے سولہ ارب روپے رہی۔
بینکوں کےشئیرزخریداری جبکہ آئل سیکٹرمیں فروخت کا دبائودیکھا گیا، ہنڈریڈ انڈیکس ایک سواُنہترپوائنٹس کےاضافےسے 36057 پوائنٹس پربند ہوا۔