جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافعے کی شرح میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منا فع میں کمی کر دی گئی ہے۔

بہبود اسکیم میں ایک لاکھ کی سرمایہ کاری کرنے والوں کو اب چودہ ہزار کی بجائے بارہ ہزار سات سو بیس روپے سالانہ منافع ملے کرے گا، ڈیفنس سرٹیفکیٹس پر منافع ایک اعشاریہ سرسٹھ فیصد کمی سے گیارہ اعشاریہ زیرو آٹھ فیصد ، بہبود اسکیم پر سالانہ منافع ایک اعشاریہ بتیس فیصد کمی سے بارہ اعشاریہ بہتر فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر یکم دسمبر سے کی جانے والی نئی سرمایہ کاری پر نو اعشاریہ ستاسی فیصد اور ریگولر انکم پر دس اعشاریہ پندرہ فیصد سالانہ منافع دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں