ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی جب کہ مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت سو روپے اضافے کے بعد اڑتالیس ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت پچاسی روپے اضافے کے بعد اکتالیس ہزارایک سو بیالیس روپے ہوگئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں سونے کی فی اونس قیمت گیارہ ڈالر کمی کے بعد بارہ سو تیئس ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی گرتی ہوئی قیمت مقامی منڈی میں بھی قیمتوں میں کمی کا باعث بنے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں