کھٹمنڈو: اٹھارہویں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف سے بنگلہ دیشی ہم منصب حسینہ واجد نے ملاقات کی۔
سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پرملاقات میں دونوں وزرائےاعظم کاپاک بنگلا دیش تعاون پرتبادلہ خیال کیا،اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دو نوں ملکوں کے باہمی تعاون سے تجارت اور خطے کی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے،ملاقات میں حسینہ واجد نے پاکستان کیلئے خیر سگالی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں ترقی کے بہت مواقع ہیں جن سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ، دونوں ملک خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔