میلبورن : کرکٹ ورلڈکپ کے میدان میں کھلاڑیوں کی دھماکے دارانٹری ہوگئی، ایونٹ کے پہلے میچ میں ہی سنچریاں اور ہیٹ ٹرک بن گئیں، کس نے مار کھائی اور کس نے کتنی دھول چٹائی ۔
عالمی کپ کا دھواں دار آغاز، چھکے چوکوں کی برسات ہوگئی ،نیوزی لینڈ نے ہوم گرؤانڈ میں ٹاس ہارا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی جو مہنگی پڑگئی۔
سری لنکا کے بالرز کو کیویزنے بہت مارا اور رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے، نیوزی لینڈ کے گپٹیل۔ میک گیلم ۔اور ویلیم سن نے جہاں دل چاہا وہاں لنکنز کو دھوڈالا۔ اورایونٹ کی پہلی نصف سنچریاں بنا ڈالیں۔
ملنگا کو تو جیسے دن میں تارے ہی نظر آگئے، دس اوور میں چوراسی رنز کی مار کھائی اور ایک وکٹ بھی نہ پائی، ادھر میلبورن کے میدان میں انگلینڈ نے ٹاس تو جیتا لیکن، آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کے آگے ہار گیا۔
اسٹیون فنچ نے ورلڈکپ کی پہلی سنچری بناڈالی، لیکن جاتے جاتے۔ اسٹیون فن نے بولنگ کا جادو جگایا۔ آخری اوور کی تین بولز پرہیٹرک بنائی ۔
دونوں میچز میں فلیڈرز نے بھی خوب رنگ جمایا۔ زبردست کیچز لے کے شائقین کا جوش گرمایا۔ میگاایونٹ کا آغاز ہی اتنا کرارا ہے اب دیکھنا یہ ہے آگے کس ٹیم کے ساتھ کیا ہوگا۔