کراچی : ٹماٹر کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے۔ہول سیل سطح پر ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں پچیس روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ریٹیل سطح پر ٹماٹر نوے روپے فی کلو ہوگئے۔
سبزی منڈی ذرائع کے مطابق بھارت میں ٹماٹروں کی قلت ہوجانے اور ملک میں ٹماٹر کی فصل ختم ہونے سے ہول سیل سطح پرٹماٹرکی قیمت میں پچیس روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
اضافے کےبعد ہول سیل سطح پر ٹماٹر پچاس روپے کلو ہوگئے ہیں جب کہ ریٹیل سطح پر ٹماٹر دو دن میں چالیس روپےاضافے کے بعد نوے روپےفی کلو ہوگئے۔
- Advertisement -
سبزی منڈی ذرائع کے مطابق بھارت میں ٹماٹر کی کمی کے باعث ٹماٹر کی تیس ٹرک کے بجائےدس سے پندرہ ٹرک آرہے ہیں جس کے بعد ٹماٹر کی سولہ کلو کی پیٹی کی قیمت میں ساڑھے چار سو روپے اضافے کے بعد آٹھ سو روپے کی ہوگئی ہے۔