اسلام آباد: ایک طرف توحکومت دھرنوں سے ملکی خزانے کو ہونے والے نقصانات کا راگ الاپ رہی ہے تو دوسری جانب ایف بی آر کہتا ہے کہ ٹیکس وصولی میں کوئی کمی نہیں آئی۔
فیڈرل بورڈآف ریونیوکےترجمان اورممبران لینڈ ریونیو شاہد حسین اسد نے کہا ہے رواں ماہ چھبیس اگست تک ایک سو چونتیس ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بائیس فیصد زائد ہیں۔
گزشتہ سال اس دوران ایک سو دس ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کے باوجود اگست کے دوران ٹیکس وصولیوں میں بیس فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔سیاسی گرماگرمی سے اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی دیکھنےمیں آئی لیکن ایف بی آرکی وصولیاں ٹریک پر رہیں۔