اسلام آباد: پاکستان کے پولیو فری ہونے کا خواب حقیقت نہ بن سکا۔ رواں سال کا پہلا پولیو پازیٹو ماحولیاتی سیمپل سامنے آ گیا۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق لاہور کے ماحولیاتی سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ گلشن راوی لاہور کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ لاہور کے مختلف ایریاز سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 3 جنوری کو لئےگئےتھے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک کے37 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔ سیوریج سیمپلزمیں موجود پولیو وائرس کی جنیاتی تشخیص جاری ہے۔