جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈی نیشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اورا فغانستان نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی روابط کے فروغ ، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور مذاکرات جلد شروع کرنے پراتفاق کیا ہے۔

 یہ اتفاق رائے حال ہی میں افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈی نیشن اتھارٹی کے منعقدہ اجلاس میں ہوا ، جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری تجارت شہزاد ارباب اور افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت و صنعت مزمل شنواری نے مشترکہ طور پر کی، اجلاس میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے کو مزید فعال بنانے اور کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کا دوطرفہ تجارتی حجم جو 2007ء میں 83 کروڑ ڈالر تھا 2014ء میں بڑھ کر 2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، توقع ہے کہ یہ رجحان ترجیحی تجارتی معاہدے کی راہ ہموار کرے گا ، شرکاء نے زور دیا کہ سرحد پر نقل وحمل اور نگرانی کے عمل کو موثر بنانے کیلئے معاملات اور اعدادوشمار کے تبادلہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں