اسلام آباد:مشرقِ واسطی اور شمالی افریقہ کی ایئرلائزپرامریکہ کی جانب سے الیکٹرانکس اشیا لانے کی پابندی کے فیصلے سے پی آئی اے نے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصب کا حلف اٹھاتے ہی سعودی عرب سمیت مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کےدس ممالک کی ایئرلائنز پر الیکٹرانک اشیا امریکہ لانے پابندی عائد کردی تھی‘ پابندی کا مقصد دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کی روک تھام تھا۔
یاد رہے کہ جن ممالک پرپابندی عائد کی گئی ان میں اردن، مصر، ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، مراکش اور قطر شامل ہیں
پاکستان ائیرلائنز نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مڈل ایسٹ کے شہریوں کو آفردی ہے کہ اگر آپ پی آئی اے کی پرواز سے سفر کریں گے تو دورانِ پرواز آپ کے کام میں کسی قسم کا خلل نہیں پڑے گا۔
قومی ایئرلائن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک اشتہاری بینر شیئر کیا ہے جس کے مطابق مڈل ایسٹ کے شہری اپنے لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ پی آئی اے کی پرواز میں لے کرسفر کرسکتے ہیں۔
Did you know? You can carry your laptop/tablets onboard US bound #PIA flights. pic.twitter.com/pc8g8Owo9G
— PIA (@Official_PIA) March 22, 2017
خیال رہے کہ پی آئی اے کی براہ راست پرواز نیویارک سے لاہور آتی ہے جبکہ دبئی سے بھی کئی لنک فلائٹس امریکہ کے مختلف شہروں کے لیے روانہ ہوتی ہیں۔.
.