حضرت امام حسین کےچہلم کے موقع پرملک میں سخت سیکورٹی انتطامات سخت کردئیے گئے۔ راولپنڈی میں راستوں کو سیل جبکہ سندھ کےحساس علاقوں میں فوج کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پرملک بھرمیں سیکورٹی پلان تیار، راولپنڈی میں شہر کے حسا س علا قوں میں جا نے والے اندرونی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا چہلم کے جلوس کی گزر گاہیں مکمل طورپرسیل رہیں گی۔
آر پی او را ولپنڈی اختر لالیکا کا کہنا ہے کہ گڑ بڑ پھیلانے والے شر پسند عناصر سے سختی سے نمٹیں گے چہلم کے موقع پر شہر میں سات ہزار پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں ۔ ۔کمشنر راولپنڈی ساجد ظفر کا کہنا ہے کہ شہر میں پولیس کے ساتھ فوج اور رینجرز کی دس دس کمپنیاں الرٹ رہیں گی۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
سندھ کے چھ بڑے شہروں میں جلوس کے اوقات میں موبائل فون سروس بند رہے گی ۔سندھ حکومت کی درخواست پر حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر پاک فوج کو تعینات کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا حساس علاقوں میں پاک فوج کے دستے روانہ کردیئے گئے ذرائع کے مطابق کراچی میں آج دوپہر سے پاک فوج کے دستے چہلم کے جلوس کی نگرانی کیلئے ملیر کینٹ سے نکالے جائیں گے۔
پشاور اور کوئٹہ میں بھی چہلم کےموقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔کوئٹہ میں پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے شہر میں چہلم کے موقع پر موبائل سروس بند رکھنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔