لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان کا کیسینو جانا مہنگا پڑگیا، اے آر وائی نیوز کی خبر پر پی سی بی کا فوری ایکشن، سابق کرکٹر کو وطن واپسی کا پروانہ تھما دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی زیر صدارت لاہورقذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معین خان کو فوری طور پروطن واپس بلایا جائے۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ نوید اکرم چیمہ ٹیم مینجر کے ساتھ ٹوور سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی ہونگے۔
- Advertisement -
چیئرمین پی سی بی کرکٹ سربراہ اس بات ثابت قدم رہے کہ معین خان کھانا کھانے کیلئے کیسینو گئے،جوا کھیلنے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا اثر پاکستان ٹیم پر نہیں پڑے گا۔