بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

یورپی ممالک کی جانب سے پاکستانی براؤن رائس کےبرآمدی آڈرزمتوقع

اشتہار

حیرت انگیز

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین جاوید علی غوری نے کہا ہے کہ بھارت میں براؤن رائس کی برآمدی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث رواں مالی سال کے دوران پاکستانی براؤن رائس کے یورپی ممالک کی جانب سے بڑے پیمانے پر برآمدی آڈرز متوقع ہیں۔ روا ں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں دس فیصد نمایاں اضافہ رونما دیکھنے میں آیا ہے جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں خوش آئند عمل ہے ۔

جاویدعلی غوری نے بتایا کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ یکم جولائی 2013 تا 31 دسمبر 2013 تک819 ملین ڈالر مالیت کا 15 لاکھ 97ہزار ٹن باسمتی اورنان باسمتی چاول برآمدکیا گیا جبکہ گزشتہ مالی کی اسی مدت یعنی یکم جولائی 2012 تا 31 دسمبر 2012 تک 752ملین ڈالرمالیت کا 14 لاکھ 46 ہزار ٹن باسمتی اورنان باسمتی چاول برآمد کیا گیا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ یکم جولائی 2013 تا 31 دسمبر 2013 تک 296 ملین ڈالر مالیت کا 2لاکھ 74 ہزار ٹن باسمتی چاول برآمدکیا گیا جبکہ گزشتہ مالی کی اسی مدت یعنی یکم جولائی 2012 تا 31 دسمبر 2012 تک 233ملین ڈالر مالیت کا 2لاکھ 40 ہزار ٹن باسمتی چاول برآمدکیا گیا تھا ۔

اس طرح رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران 63ملین ڈالر مالیت 34 ہزار ٹن اضافی باسمتی چاول برآمدکیا گیا جوکہ قیمت کے لحاظ سے 27 فیصد اور تعدادمیں تقریبا 14 فیصد زائد رہا ہے ۔

جاویدعلی غوری نے کہا کہ اس طرح رواں مالی سال کے چھ ماہ یکم جولائی 2013 تا 31 دسمبر 2013 تک 522ملین ڈالر مالیت کا 13 لاکھ ٹن نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی کی اسی مدت یعنی یکم جولائی 2012 تا 31 دسمبر 2012 تک 519ملین ڈالر مالیت کا 12لاکھ چھ ہزار ٹن نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا تھا جوکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران قیمت ایک فیصد کے لحاظ سے تین لاکھ 60 ہزار ڈالر اضافی اورتعداد دس فیصد کے لحاظ سے ایک لاکھ 16ہزار ٹن زائد ہے۔

جاوید علی غوری نے کہا کہ یورپی ممالک کے ساتھ جی ایس پی پلس کادرجہ ملنے اور بھارت میں براون رائس کی برآمدی قیمت میں ا ضافے کا پاکستانی چاول کے برآمدکنندگان بھرپورفائدہ اٹھاسکتے ہیں اور یورپی ممالک میں موجود براون رائس کی سالانہ تین لاکھ پچاس ہزار کی طلب میں بھرپور اندازمیں کام کیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ یکم جولائی 2013 تا 31 دسمبر 2013 تک یورپی ممالک کو 55ملین ڈالر مالیت کا تقریبا 52 ہزار ٹن براون رائس برآمد کیا جاچکا ہے اور یورپی ممالک کی جانب سے براون رائس کی درآمدات پرڈیوٹی عائد نہ ہونے کے باعث دولاکھ ٹن براون رائس برآمد کیا جاسکتا ہے۔

 

اہم ترین

مزید خبریں