تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

آئینی طور پراحتجاج سب کا جمہوری حق ہے، الطاف حسین

کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا جمہوری حق ہے، طاہر القادری کے خلاف سیاسی مقدمہ درج نہ کیا جائے۔

کراچی میں ملک کی سیاسی صورتحال پر متحدہ رابطہ کمیٹی، صوبائی و قومی اسمبلی، سینیٹرز اور سی ای سی ممبران پر مشتمل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے الطاف حسین نے خطاب میں حکومت کو مشورہ دیا کہ ٹھنڈا پانی اور دہی کھائے تاکہ غصہ بھی ٹھنڈا ہوجائے اور احتجاج بھی ہوجائے ۔

متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ ملک سیاسی ہلچل کا شکا ر ہے،حکومت نہ دھونس ،دھمکی سے کام لے اور نہ ہی طاہر القادری کو سیاسی بنیاد پر گرفتار کیا جائے،الطاف حسین نے احتجاج کرنے والوں سے کہا کہ احتجاج آئینی دائرے میں رہتے ہوئے کیا جائے، ساتھ ہی یہ بھی کہے ڈالا کہ جس دن ایم کیو ایم کی لاٹری کھلی،بارہ مئی سمیت الزامات لگانے والوں سے حساب اور انتظامی یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا جائے گا ۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آج کے حکمران خود لانگ مارچ کرتے رہے اور آج اسکی مخالفت کر رہے ہیں، ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لیے رابطہ کمیٹی کردار ادا کرے اور اسکے لیے ٹیمیں بنائی جائیں ،انھوں نے رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی کو ہدایت دی کہ گھومنا پھرنا بند کرکے عوامی مسائل کو اسمبلی میں اٹھائیں اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں ۔

 

Comments

- Advertisement -