اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے نے قرض کی نئی قسط کیلئے بجلی کی قیمتوں میں چارفیصد اضافے کی شرط عائد کردی۔ایک طرف تو آزادی اورانقلاب مارچ کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفےکی مانگ ہےتودوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی قرض کی نئی قسط کیلئےبجلی کی قیمت میں چار فیصد اضافے کی شرط لگادی۔
حکومت کو امید تھی کہ مذاکرات میں اس شرط سے چھوٹ حاصل کرلے گی مگر ایسا نہ ہوسکا۔آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات بےنتیجہ رہے۔ مزید مذاکرات واشنگٹن سےوڈیو لنک سے ہوں گے۔ آئی ایم ایف نے پاکستاں کو باور کرادیا ہےکہ جب تک بجلی کی قیمت نہیں بڑھے گی میٹنگ نہیں ہوگی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک میں عوام جہاں بجلی گیس کے بل دینے کوتیار نہیں وہاں بجلی مزیدمہنگی کرنا حکومت کیلئے سیاسی خودکشی ثابت ہوگی۔دوسری جانب اضافہ نہ کیا تو قرض کی قسط ملنے میں مزید تاخیرہوسکتی ہے۔