اشتہار

اسرائیل کا جنگی جنون، 805فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، اٹھارویں روز کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد آٹھ سوپانچ تک پہنچ گئی جبکہ چار ہزارسے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیل کی بہیمانہ کاروائیوں کے باعث غزہ لہو لہو ہے، نہتے فلسطینیوں سے عبادت کی آزادی بھی چھن گئی ہے، اسرائیل نے ازلی بغض کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پچاس سال سے کم عمر افراد کو مسجد اقصی میں جمعے کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا، ستائیسویں شب کی عبادت کے لئے بھی نوجوانوں کے مسجد اقصی جانے پرپابندی لگا دی گئی تھی۔

بے گناہ فلسطینی نہ اپنے گھروں میں محفوظ ہیں اور نہ ہی عالمی اداروں کے قائم کردہ کیمپوں میں محفوظ ہیں، اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی وجہ سے گھر بار چھوڑ کراقوام متحدہ کے کیمپ میں موجود سیکڑوں فلسطینی عورتوں، بچوں اورمردوں پراسرائیل کنے بم برسا دیئے۔

- Advertisement -

اسرائیل اس سے قبل بھی تین مرتبہ اقوام متحدہ کی عمارت کو نشانہ بنا چکا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے امدادی کیمپوں اور کارکنوں کی حفاظت یقینی بنانے کو کہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے واقعے پراسرائیل کی مذمت میں ایک لفظ کہنا گوارا نہیں کیا، رملہ میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا، مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور فائرنگ کی، جس کے نیتجے میں دو فلسطینی شہیداوردوسو سے زائد زخمی ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں