اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے 118 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2013-14ء کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2013ء)کے دوران 118 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئےجو ہدف کا 33 فیصد بنتا ہے۔

مرکزی بنک نے رواں مالی سال کیلئے زرعی قرضوں کی تقسیم کی مد میں بینکوں کو عبوری طور پر 360 ارب روپے کا ہدف دے رکھا ہے ،بنکوں کی جانب سے جولائی تا نومبر 2013ء کے دوران جارہ کردہ 118 ارب روپے گذشتہ برس کی اسی مدت کے دوران دیئے گئے 106.6 ارب روپے سے 11.0 فیصد زائد ہے۔

زرعی قرضوں کے مجموعی واجبات میں گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 37.8 ارب روپے کا اضافہ ہوا،اعداد و شمار کے مطابق پانچ بڑے بینکوں نے مجموعی طور پر 70.6 ارب روپے جبکہ سات مائیکرو فنانس بینکوں نے بطور ایک گروپ 6.6 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے ۔

- Advertisement -

نجی شعبے کے 14 ملکی بینکوں نے اپنے ہدف کا 31 فیصد ہدف پورا کیا ، اعدادوشمار کے مطابق تین اسلامی بینکوں نے اس عرصے کے دوران بطور ایک گروپ اسلامی مالکاری طریقوں کے تحت 25کروڑ روپے جاری کئے۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں