تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افضل خان کا انٹرویو فکس میچ اورپری پلان ہے،ریاض کیانی

لاہور : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق ممبر جسٹس (ر) ریاض کیانی نے کہا ہے کہ ای سی پی کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کا انٹرویو فکس میچ ہے۔یہ سب کچھ پری پلان کیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ افضل خان کو یہ سب باتیں چودہ ماہ بعد کیوں یاد آئیں ؟ انتخابات پر شکایات تھیں تو کسی کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا ؟میرے اور دیگر افراد کے خلاف الزامات سوچی سمجھی سازش ہے، جسٹس (ر) ریاض کیانی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کیخلاف چیف الیکشن کمشنر اور دیگر سینئر ارکان سے مشورے کے بعد قانونی کارروائی کروں گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ افضل خان اپنی مدت ملازمت میں توسیع اور ترقی کرانا چاہتے تھے، منع اس لئے کیا گیا کہ ایک سال میں دو ترقیاں نہیں ہو سکتی تھیں، افضل خان نے میری تنخواہ دس لاکھ بتائی جو سراسر غلط ہے،جسٹس (ر) ریاض کیا نی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ممبر بننا کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  افضل خان ثابت کریں کہ الیکشن کے نوے فیصد بگاڑ کا میں ذمہ دار ہوں، کوئی فیصلہ اکیلے نہیں کیا تمام فیصلے ممبران کی مشاورت سے کئے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی شریف برادران یا اتفاق فاؤنڈری کا کیس نہیں لڑا، اور نہ کسی مقدمے میں ان کی وکالت کی،اس حوالے سے عمران خان کا بیا ن سراسر جھوٹ ہے۔

Comments

- Advertisement -