تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی بجٹ 2016کا اعلان ، پاکستان کو8کروڑ40لاکھ فراہم کرنے کی تجویز

واشنگٹن :امریکی صدر براک اوباما نے آئندہ مالی سال کیلئے چار کھرب ڈالرز کے بجٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔

سال دوہزار سولہ کے امریکی بجٹ میں دہشت گردی کے کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کے لئے آٹھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نئی امریکی مالی امداد میں پاکستان کے لیے  تریپن کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سویلین مد میں جبکہ ستائیس کروڑ ڈالر سکیورٹی کی مد میں تجویز کیے گئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق امداد کا مقصد خطے میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہیں، سکیورٹی کی مد میں رکھی گئی رقم پاکستانی فوج، بحریہ اور فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے استعمال کی جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بجٹ میں پچاس ارب ڈالرز سے زائد محکمہ خارجہ اور یو ایس آئی ڈی کیلئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ پانچ ارب ڈالرز سے زائد بیرون ممالک میں امن قائم کرنے کے حوالے سے جاری منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے، ساڑھے چار ارب ڈالرز سے زائد کی رقم خارجی اموربیرون ملک امریکی پروگراموں اور مشن کو مکمل کرنے کیلئے مختص کیے ہیں

پاکستان اور افغانستان میں قائم امریکی سفارتی عملے اور عمارتوں کی سیکورٹی مزید بہتر بنائی جائے گی، پاکستان کو دی جانے والی رقم سیکورٹی کو بہتر کرنے اور انسداد دہشت گردی کیلئے استعمال کی جائے گی جبکہ فنڈنگ سے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کو بھی جاری رکھا جائے گا، داعش کیخلاف جنگی کاروائیوں کیلئے ساڑھے تین ارب ڈالرز رکھے گئے ہیں۔

اس بجٹ کی حتمی منظوری کیلئے کانگریس میں بحث کیلئے تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا کیونکہ کانگریس کی منظوری کے بغیر صدر اوباما کے پاس بجٹ منظور کرنے کے ثوابدیدی اختیارات موجود نہیں ۔

Comments

- Advertisement -