ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آج آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

انٹرسروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام گزشتہ روز مدتِ ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش ہوگئے، نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آج ملک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کراچی میں ڈی جی رینجرز کے عہدے پر تعینات تھے اور انہوں نے کراچی میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی تھی، جن افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی، ان میں میجر جنرل رضوان اختر ، میجر جنرل ہلال حسین ، میجر جنرل غیور محمود ، میجر جنرل نذیر بٹ ، میجر جنرل نوید مختار اور میجر جنرل ہدایت الرحمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو کور کمانڈر کراچی ، لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ آئی جی سی اینڈ آئی ٹی، لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین کور کمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کور کمانڈر پشاور اور لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں