جوہانسبرگ : ایبولا وائرس آنے سے دنیا بھر میں چاکلیٹ کی سپلائی کے لئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
آ ئیوری کوسٹ جو دنیا میں سب سے بڑا کوکا پیدا کرنے والا ملک ہے ، لائبیریا اور گِنی کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کرلی ہیں، مغربی افریقی قوم جو تقریباً بیس ملین کے لگ بھگ ہے، پہلے ہی اس بات سے آگاہ ہے کہ اب تک صرف ایبولا وائرس کا ایک ہی کیس سامنے آیا ہے جبکہ اس کی وباء سے پہلے ہی اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
دنیا بھر کے چاکلیٹ بنانے والوں نے اس امر کا نوٹس لے لیا ہے، اس ضمن میں ورلڈ کوکا فاونڈیشن اب نیسلے، مارس اور دیگر ممبران سے اس کی کوکا انڈسٹری کے لئے فنڈ اکٹھا کر رہی ہے تاکہ ایبولا کے خلاف پہلا قدم اٹھایا جاسکے، جس کو عوامی سطح پر بے نقاب کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی حدود اور اس کے پھیلاکی روک تھام کے بارے میں ڈبلیو ایف سی نے اپنی سالانہ میٹنگ میں اپنی تفصیلات کا اعلان کرے گی ، ڈبلیو ایف سی کا ممبر ہونے کے ناطے اس صنعت کو ایبولا کی روک تھام کے سلسلے میں اکٹھے کام کرتے دیکھ کر مارس کمپنی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔