بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ایس ای سی پی نے جنوری 2015 میں 414 کمپنیاں رجسڑ کیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے جنوری 2015 میں 414 نئی کمپنیاں رجسٹرکیں، جن میں 91 فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ‘ پانچ فی صد سنگل ممبر، چار فیصدپبلک ان لسٹڈ ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق جنوری میں سب سے زیادہ کمپنیاں ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں ، جن کی تعداد 59ہے جبکہ49 کمپنیا ں خدمات کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی میں36، تعمیر ات کے شعبے میں 20،پاور جنریشن میں بارہ ،کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں 19 ، کمیونی کیشن, انجینئرنگ ، ہیلتھ کیئر ، رئیل اسٹیٹ اور ٹیکسٹائل میں دس ‘ تعلیم کے شعبے میں گیارہ ‘ توانائی کے شعبے میں تیرہ کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی ۔

- Advertisement -

اس ماہ بائیس مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ ان سرمایہ کاروں کا تعلقافغانستان،آسٹریلیا، کوریا، چین،مارکو،سعودی عرب، سپین،متحدہ عرب امارات اور امریکہ سے ہے جبکہ یہ کمپنیاں توانائی ، ٹریڈنگ، تعمیرات، انفرمیشن ٹیکنالوجی، خدمات اور ٹیکسٹائل کے شعبے کی کمپنیاں ہیں۔

جنوری میں71 کمپنیوں کی جانب سے غیر ادا شدہ سرمائے میں اضافے کی درخواستوں کو منظور کیاگیا اور کل 16.67بلین تک کے اضافے کی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں 78 کمپنیوں نے ادا شدہ سرمائے کی حد میں اضافے کی درخواستیں دیں اور ان کمپنیوں کے کل ادا شدہ سرمائے میں کلی طور پر 14.70 بلین کا اضافہ منظور کیا گیا ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں