اسلام آباد : پاکستان میں جاری توانائی بحران پر عالمی ریٹنگرز ایجنسیز بھی بول اٹھی ۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ ایندھن کی کمی معاشی ترقی اور اصلاحات پروگرام کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنے گی۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان میں حالیہ ہونے والی ایندھن کی قلت اور توانائی بحرا ن کو معاشی ترقی اور اصلاحاتی پروگرام کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا ہے۔
موڈیز کے مطابق ایندھن کی کمی حکومتی فیول امپورٹر پی ایس او کے پاس وسائل کی کمی کی نشاندہی کرتی ہے ۔ توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو کہ آئی ایم ایف پروگرام میں بھی حکومت کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا۔پاور سیکٹر اصلاحات آئی ایم ایف پروگرام کا لازمی حصہ ہے۔