پشاور: گزشتہ سال سولہ دسمبر کو آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے ایک اور طالب علم محمد ولید کو بھی علاج کے لئے برمنگھم منتقل کر دیا گیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے برمنگھم ائیر پورٹ پر کونسلر جنرل آف پاکستان سعید احمد معروف نے محمد ولید کا استقبال کیا اور ان کو پھول پیش کئے۔
اس قبل بھی ایک طالب علم احمد نواز کوئن ایلزبتھ اسپتال برمنگھم میں زیرِ علاج ہے ، دونوں طالب علموں کے علاج کا خرچہ حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔
- Advertisement -
دوسری جانب آرمی پبلک اسکول حملے میں زخمی دوسرے پاکستانی طالبعلم محمد ولید سے ملالہ یوسف زئی اور اہلخانہ کی ملاقات ہوئی ہے، ملالہ نے محمد ولید کی خیریت بھی دریافت کی۔