جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

برآمدات میں اضافے کیلئے سروسز ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا قیام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سروسز سیکٹر کی برآمدات میں اضافے کیلئے سروسز ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل قائم کردی ہے ۔جس کے ذریعے ملک کے تمام سروسز سیکٹر کو برآمدات کی غرض سے مستحکم کریں گے ۔

وفاقی وزیر نے سروسز ٹریڈ ڈیولپمنٹ کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ،بینکنگ، انشورنس، تعمیرات ،افرادی قوت ، ٹریول ایجنسیوں کے سیکٹروں میں سروسز کی برآمدات کے بے تحاشا مواقع موجود ہیں۔جن کے لئے ضروری قانونی اور انتظامی تبدیلیاں لائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سروسز سیکٹر کا حصہ پاکستان کے جی ڈی پی میں پچاس فیصد سے زائد ہے لیکن گزشتہ ٹریڈ پالیسیوں میں اس سیکٹر کو جائز حصہ نہیں دیا گیا ، لہٰذا سروسز سیکٹر کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہوسکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سروسز سیکٹر کی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے نئی ریگولیشنزلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کی ترسیلات ملک میں منگوانے کیلئے اسٹیٹ بینک سے بات چیت کریں گے، سروسز سیکٹر کی کمپنیوں کو ٹی ڈی اے پی کی بیرون ممالک نمائشوں میں شمولیت کیلئے بھی ٹی ڈی اے پی ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں