اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

بغداد: فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں،34ہلاک، درجنوں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

عراق میں سرکاری فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان دو مغربی شہروں میں لڑائی میں چونتیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگجوؤں نے دو شہروں پر قبضہ کر رکھا ہے، عراق میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز نے اتوار کو رمادی کے علاقے میں فضائی حملے بھی کئے، جنگجوؤں نے رمادی اورفلوجہ شہر پر گذشتہ ہفتے قبضہ کرکے کنٹرول سنبھال لیا۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم نور المالکی نے فلوجہ کے شہریوں اور قبائلی سرداروں سے عسکریت پسندوں کے خلاف مزاحمت کی اپیل کی ہے، وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا کہ مسلم انتہا پسندوں کو شہر سے نکالنے کی کوششیں کی جائیں۔

- Advertisement -

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے اتوار کو کہا تھا کہ القاعدہ کے حامی جنگجوؤں کے خلاف حکومت کی کاروائی میں امریکہ معاونت کرے گا۔
   

Comments

اہم ترین

مزید خبریں