تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بھارتی شہر جو سمندر کی بے رحم موجوں کی نظر ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک) – آج سے 175 سال قبل بھارت کاایک ساحلی شہر ’کورنگا‘بھیانک سمندری طوفان کی نظر ہوگیا تھا جس میں محتاط اندازے کے مطابق تین لاکھ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع ’مشرقی گوڈواری‘میں کورنگا نام کا ایک چھوٹا سا گاوٗں ہے کبھی یہ ایک بڑا ساحلی شہر ہواکرتا تھا۔

سن 1789 میں کورنگا میں ایک خوفناک طوفان آیا جس میں 20 ہزار سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

کورنگا - نقشے میں
کورنگا – نقشے میں

نومبر 1839 میں ایک بار پھر یہ شہر قدرت کے قہر کا نشانہ بنا اور اب کی بارآنے والا طوفان انتہائی خطرناک نوعیت کا حامل تھا جس میں لہروں کی اونچائی چالیس فیٹ تھی اور اس طوفان کے نتیجے میں تقریباً بیس ہزار کشتیاں اور جہاز تباہ ہوگئے جبکہ تین لاکھ سے زائد افراد لقمۂ اجل بنے۔

سن 1839 میں آنے والے اس طوفان کے بعد یہ شہر دوبارہ کبھی اپنی پرانی شان و شوکت حاصل نہ کرسکا اوربس ایک چھوٹی سی بستی بن کررہ گیا۔

Coringa-India
کورنگا کے قدیم آثار

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں