پاکستان سے بھارت کو گزشتہ مالی سال میں سیمنٹ کی برآمد میں چالیس فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسو سی ایشن کے مطابق گزشتہ مالی سال میں بھارت کو چھ لاکھ ستتر ہزار ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا۔ جو کہ گزشتہ مالی سال سے ایک لاکھ پچانوے ہزار ٹن زائد ہے۔
دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلےماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں چودہ فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جولائی میں سیمنٹ کی مقامی فروخت کا حجم سترہ لاکھ تیئیس ہزار ٹن رہا جب کہ سیمنٹ برآمدات کا حجم پانچ لاکھ تین ہزار ٹن رہا ۔