اشتہار

بینظیر بھٹو مرحومہ کی وصیت کا دوسرا حصہ جلد منظرِ عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محترمہ بینظیر بھٹو مرحومہ کی وصیت کا دوسرا حصہ جلد منظرِ عام پر لایا جائے گا، جس میں مختلف حلقوں کیلئے امیدواروں کے نام طے کئے گئے ہیں۔

سن دو ہزار سات میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد ان کے سوئم کے موقع پر بینظیر بھٹو کی ہاتھ سے لکھی تین صفحات پر مشتمل وصیت کا ایک صفحہ پڑھ کر سنا گیا تھا۔

پہلے حصے میں آصف زردار ی اور بلاول کو پارٹی سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

زرائع کے مطابق وصیت کے دوسرے حصے کے مطابق بختاور بھٹو زرداری این اے207سےامیدوار ہوں گی جبکہ بلاول بھٹوزرداری نوابشاہ کی نشست سے امیدوار ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ مرحومہ کی وصیت پڑھ کر سنائی، جس میں انہوں نے اپنی موت کی صورت میں اپنے خاوند آصف علی زرداری کو پارٹی کا چیئرمین نامزد کیا تھا تاہم آصف زرداری نے اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا لیکن چونکہ ابھی تعلیم مکمل نہیں ہے لہذا ان کے والد آصف علی زرداری پارٹی کے شریک سربراہ ہیں جو کہ جماعت کو چلا رہے ہیں۔

والدہ کے قتل کے بعد ان کا نام بلاول علی زرداری سے تبدیل کر کے بلاول بھٹو زرداری کر دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں